ہیپاٹائٹس کے مفت علاج تک رسائی حکومت کی اولین ترجیح ہے:وزیراعظم

اسلام آباد(آن لائن ) وزیراعظم محمد شہباز شریف نے ہیپاٹائٹس کے عالمی دن کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا ہے  پاکستان دنیا کے ساتھ مل کر ہیپاٹائٹس جیسے موذی مرض کے خاتمے کے لیے اپنے غیر متزلزل عزم کا اعادہ کرتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان ہیپاٹائٹس سی سے سب سے زیادہ متاثرہ ممالک میں شامل ہے اور کئی دہائیوں سے صحتِ عامہ کے اس سنگین چیلنج کا سامنا کر رہا ہے۔وزیراعظم نے کہا کہ شہریوں کو ہیپاٹائٹس کی جان لیوا اقسام سے بچانے کے لیے معیاری اسکریننگ، بروقت تشخیص اور مفت علاج کی سہولیات تک بلاامتیاز رسائی حکومت کی اولین ترجیح ہے۔