لاہور(خصوصی رپورٹ)لاہور سمیت صوبہ بھر میں مسیحی عباداتی دعائیہ پروگراموں کے پیش نظر گرجا گھروں میں پنجاب پولیس ہائی الرٹ رہی۔ آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے آر پی اوز، ڈی پی اوز کو گرجا گھروں کی سکیورٹی انتظامات بڑھانے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ سپروائزری افسران گرجا گھروں، اہم مقامات کے سکیورٹی انتظامات خود چیک کریں جبکہ حساس گرجا گھروں پر پولیس کی اضافی نفری اور سنائپرز تعینات کئے جائیں۔ ڈولفن سکواڈ، پی آر یو، ایلیٹ ٹیمیں گرجا گھروں کے گردمو?ثر پٹرولنگ کریں ،تعینات پولیس افسران اور جوان انتہائی الرٹ رہیں اور شر پسند عناصر پر کڑی نظر رکھیں۔