اقلیتی برادری کے تینوں مغوی بازیاب

کچے کے مسلح ڈاکوؤں نے گذشتہ رات اسلحہ کی نوک پر تین افراد کو اغوا کر لیا تھا:آئی جی ڈاکٹر عثمان انور
لاہور(کرائم رپورٹر)پنجاب پولیس رحیم یار خان نے کچہ کریمینل کے خلاف بڑی کامیابی حاصل کرتے ہوئے رحیم یارخان کی حدود نواز آباد سے اغوا ہونے والے اقلیتی برادری کے تینوں مغوی 24 گھنٹے کے اندر بحفاظت بازیاب کروا لیے۔ ترجمان پنجاب پولیس نے تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ کچے کے مسلح ڈاکوؤں نے گذشتہ رات اسلحہ کی نوک پر تین افراد کو اغوا کر لیا تھا۔ مغوی افراد کے اغوا کا مقدمہ تھانہ بھونگ رحیم یار خان میں درج کیا گیا۔ رحیم یار خان پولیس نے ڈی پی او عرفان علی سموں کی قیادت میں مغویوں کی بازیابی کے لیے اغوا کاروں کا تعاقب کیا اور پولیس نے کامیاب ٹارگٹڈ آپریشن کر کے تینوں مغویوں کو بحفاظت بازیاب کروا لیا۔ آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے اقلیتی برادری سے تعلق رکھنے والے مغویوں کو بحفاظت بازیاب کروانے پر رحیم یار خان پولیس کو شاباش دی ہے۔ ڈی پی او عرفان علی سموں نے کہا کہ عوام کی جان و مال کا تحفظ اور کچہ کریمینلز کی سرکوبی اولین ترجیح ہے