کشش چودھری ہندو اقلیتی برادری کی پہلی خاتون اسسٹنٹ کمشنر بن گئیں

کوئٹہ (مانیٹرنگ ڈیسک)ضلع نوشکی سے تعلق رکھنے والی کشش چودھری بلوچستان سے ہند و اقلیتی برادری کی پہلی خاتون اسسٹنٹ کمشنر بن گئیں۔ 25 سالہ کشش چودھری نے حال ہی میں صوبائی مقابلے کے امتحان میں کامیابی حاصل کی تھی۔انہوں نے پی سی ایس کا امتحان پاس کر کے تاریخ رقم کی، وہ رخشان ڈویژن سے پہلی خاتون اسسٹنٹ کمشنر بھی بن گئی ہیں۔کشش چودھری کا تعلق نوشکی کے ہندو گھرانے سے ہے۔ کشش چوہدری نے ابتدائی تعلیم نوشکی سے حاصل کی جبکہ بلوچستان یونی ورسٹی کوئٹہ سے سوشیالوجی اور پولیٹیکل سائنس میں ماسٹرز کیا ہے۔