لاہور(کرائم ریورٹر)کیمپ جیل لاہور میں اقلیتی برادری کے دن کی مناسبت سے خصوصی تقریب کا انعقاد کیا گیاچیرمین ٹاسک فورس برائے پریزن رانا مان خان نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی ترجمان جیل حکام کے مطابق چیئرپرسن پریزن ٹاسک فورس رانا منان خان نے اقلیتی قیدیوں سے ملاقات کی اور انکے ہمراہ کیک کاٹاکیمپ جیل کو اس موقع پر سبز ہلالی پرچموں سے سجایا گیا تھاچیئرمین ٹاسک فورس نے اقلیتی قیدیوں کو وزیراعلی پنجاب کی جانب سے احترام، ملی اتحاد اور برابری کا پیغام دیاچیرمین ٹاسک فورس برائے پریزن رانا مان خان کے مطابق پنجاب سب کا ہے اور تمام مذاہب و مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے برابر عزت و منزلت کے حقدار ہیں،قائد اعظم محمد علی جناح رح نے ہمیں برابری، اتحاد اور اتفاق کا پیغام دیاپنجاب کی جیلوں میں قیدیوں کے حقوق کی پاسداری اور انکی تربیت پر خاص فوکس کیا جا رہا ہیترجمان جیل حکام کا کہنا ہے کہ تقریب میں سپرنٹنڈنٹ کیمپ جیل ظہیر ورک، ایڈوائزر برائے ہیومن رائٹس کامران پرویز، پادری صاحبان اور دیگر معزز مہمان بھی شریک تھے