سکھوں نے چھٹی سنگھ پورہ کے المناک واقعے کے دوران بھی مسلمانوں کیساتھ بھائی چارے کو نبھایا
سرینگر (آئی این پی)کل جماعتی حریت کانفرنس کے رہنما میر واعظ عمر فاروق نے کہا ہے کہ مقبوضہ کشمیر کی تاریخ فرقہ وارانہ بھائی چارے کی شاندار مثالیں پیش کرتی ہے، یہاں مسلمانوں اور اقلیتی برادری کے درمیان اعتماد اور احترام کی فضا قائم رہی ہے۔سرینگر میں ایک اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے میرواعظ نے سکھ کمیونٹی کو ان کے مذہبی تہوار گرو پورب کی مبارک باد دی اور کہا کہ کشمیر کی سکھ برادری نے انتہائی مشکل حالات میں مسلمانوں کے ساتھ کندھے سے کندھا ملا کر کھڑا ہونے کا مظاہرہ کیا ہے۔ انہوں نے اس بات کا بھی ذکر کیا کہ سکھوں نے چھٹی سنگھ پورہ کے المناک واقعے کے دوران بھی مسلمانوں کے ساتھ بھائی چارے کو نبھایا۔