لاہور(کرائم رپورٹر)مستی گیٹ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ہزاروں مالیت کی منشیات کی ترسیل ناکام بناتے ہوئے ملزم کوگرفتار کرکے1100گرام چرس برآمد کر لی ایس پی سٹی بلال احمد کے مطابق ملزم اندرون سٹی اور مارکیٹ سمیت مختلف مقامات پر منشیات فروخت کرتا تھا ملزم شہباز پیدل چل پھر کر منشیات فروشی کرتا تھا منشیات فروش شہباز کو خفیہ اطلاع پر گرفتار کیا گیا پولیس نے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ایس پی سٹی نیمنشیات فروشی کے خلاف کارروائی کر نے پر ایس ایچ او مستی گیٹ نجم اور پولیس ٹیم کو شاباش دی ایس پی سٹی بلال احمد کا کہنا ہے کہ منشیات سے پاک شہر کے لیے پر عزم ہیں،