لاہور(کرائم رپورٹر)داتا دربار پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے دوران سنیپ چیکنگ ملزم کو گرفتار کرلیا پولیس کے مطابق داتا دربار پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے دوران سنیپ چیکنگ ملزم علی رضا عرف رجی کوگرفتار کرلیاملزم کاہنہ کے ایریا سے نقب زنی کی واردات کر کے فرار ہواداتا دربار پولیس نے دوران چیکنگ ملزم کو واردات سے چند گھنٹوں بعد گرفتار کر لیاملزم کے قبضہ سے آلہ نقب زنی اور نقد رقم برآمد کر لی علی رضا عرف رجی نقب زنی کی وارداتوں میں ریکارڈ یافتہ ہے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرکے متعلقہ پولیس کے حوالے کر دیا گیاایس پی سٹی قاضی علی رضا نے بروقت کارروائی کرنے پر ایس ایچ او داتا دربار اور پولیس ٹیم کو شاباش دی ایس پی سٹی قاضی علی رضا کا کہنا ہے کہ انسداد جرائم کے حوالہ سے کڑی نگرانی کی جا رہی ہے