لاہور(کرائم رپورٹر)سی سی ڈی کا اشتہاری ملزمان کے خلاف پنجاب بھر میں بڑے پیمانے پر کریک ڈاؤن جاری ییسی سی ڈی چوہنگ نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے گزشتہ 5سال سے مفرور انتہائی خطرناک اشتہاری ملزم کو گرفتار کرلیا ترجمان سی سی ڈی کے مطابق گرفتار ملزم محمد وقار نے اپنے دیگر ساتھیوں سے ملکر رائیونڈ سٹی کے علاقہ میں میاں، بیوی کو فائرنگ کرکے بے دردی سے قتل کر دیا تھا ملزم دوہرے قتل کی لرزہ خیز واردات کرکے فرار ہوگیا تھا جس پر ایک لاکھ روپے ہیڈ منی مقرر تھی اس کے علاوہ سی سی ڈی چوہنگ نے مختلف اضلاع میں رابری، موٹرسائیکل سنیچنگ میں مطلوب اشتہاری ملزم عمر کو گرفتار کر لیادیگر ساتھی ملزمان کی گرفتاری کے لیے علیحدہ ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں ملزمان کو جدید ٹیکنالوجی سمیت ہیومن انٹیلی جنس اور پروفیشنل سکلز کو بروئے کار لاتے ہوئے گرفتار کیا گیا