ملزمان گلگت سے قتل کرنے کوٹ لکھپت آئے،زیر حراست افراد پر ملزمان کے لئے سہولت کاری کرنے کا الزام
لاہور(کرائم رپورٹر)کوٹ لکھپت کے علاقے میں غیرت کے نام پر میاں بیوی کے قتل کا واقعہ سہولت کاری کرنے والے دو ملزمان کو پولیس نے گرفتار کر لیا پولیس ذرائع کے مطابق زیر حراست ملزمان کا تعلق بھی گلگت بلتستان سے ہے زیر حراست افراد پر ملزمان کے لئے سہولت کاری کرنے کا الزام ہیپولیس نے مشتبہ افراد کومقتول اظہار اور اسکی بیوی کے گھر کے قریب سے گرفتار کیا ہے زیر حراست افراد سے ملزمان کے بارے میں پوچھ گچھ کی جائے گی۔شبہ ہے مقتولین کی ریکی لاہور سے کی گئی جسکے بعد ملزمان گلگت سے انہیں قتل کرنے کوٹ لکھپت آئے گلگت بلتستان کے رہائشی اظہار اور اسکی 18 سالہ بیوی کو دو روز قبل نامعلوم افراد نے گھر میں گھس کر قتل کر دیا تھا پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ میاں بیوی کو لڑکی کے لواحقین نے قتل کروایا ہے۔اور ابھی مزید تفتیش جاری ہے۔