نابینا شخص کی خود سوزی کی کوشش

 لاہورپریس کلب کے باہر اے ایس آئی یوسف نے فوری کارروائی کرتے نابینا عمران کو ریسکیو کرلیا
لاہور(کرائم رپورٹر)تھانہ قلعہ گجر سنگھ کے اے ایس آئی نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے نابینا احتجاجی کی جان بچا لی لاہورپریس کلب کے باہر احتجاج کے دوران نابینا شخص نے خود سوزی کی کوشش کی ترجمان پولیس کے مطابق راولپنڈی سے آئے احتجاجی نابینا عمران عزیز نے پٹرول چھڑک کر خودسوزی کی کوشش کی قلعہ گجر سنگھ کے اے ایس آئی یوسف نے فوری کارروائی کرتے ہوئے آگ بھجا کر نابینا عمران کو ریسکیو کرلیاڈی آئی جی آپریشنز لاہور فیصل کامران اے ایس آئی یوسف کو شاباش اورتعریفی سرٹیفیکیٹ دینے کا اعلان کیا ہے ڈی آئی جی آپریشنز لاہور فیصل کامران کا کہنا ہے کہ لاہورپریس کلب کے باہر نابینا افراد اپنے مطالبات کے لیے احتجاج کر رہے ہیں لاہور پولیس آپریشن ونگ نفری احتجاج کی حفاظت پر مامور ہے