نئی دہلی (آئی این پی )بھارتی ریاست اڑیسہ میں مودی سرکار کی غفلت نے مظلوم طالبہ کو خودسوزی پر مجبور کر دیا۔بھارتی اخبار انڈین ایکسپریس کی رپورٹ کے مطاق ا ڑیسہ کے کالج میں طالبہ نے جنسی ہراسانی کی شکایت نظر انداز کیے جانے پر خود کو آگ لگا دی، ہسپتال انتظامیہ کے مطابق 90فیصد سے زائد جلنے کی وجہ سے طالبہ کی حالت انتہائی نازک بتائی گئی ہے۔ رپورٹ کے مطابق واقعے کے دوران چندمزید طلبہ بھی آگ بجھانے کی کوشش کے باعث زخمی ہوئے، طالبہ کے مطابق فیکلٹی ممبر نے ناجائز مطالبات کیے اور انکار پر تعلیمی مستقبل برباد کرنے کی دھمکیاں دیں۔ کالج انتظامیہ کے بعد پولیس کی جانب سے بھی جنسی ہراسانی کی شکایات پر کوئی کارروائی نہ کی گئی۔