عمر دراز شدید جھلسنے کی وجہ سے چل بسا،عاصمہ ،عبداللہ ،ابراہیم جناح ہسپتال منتقل
اوکاڑہ(ڈسٹرکٹ رپورٹر)اوکاڑہ گھریلو ناچاکی پر عمر دراز اور اس کی بیوی بچوں نے خود سوزی کر لی۔ تھانہ بی ڈویژن سرکی محلہ میں عمر دراز اور اس کی بیوی اور دو بچوں نے تیل چھڑک کر خود سوزی کر لی۔ عمر دراز اور اس کی فیملی کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال لایا گیا۔ تشویش ناک حالت میں ڈی ایچ کیو سے جناح ہاسپٹل لاہور ریفر کر دیا گیا۔عمر دراز شدید جھلسنے کی وجہ سے جاں بحق ہو گیا۔ عمر دراز کے بیوی عاصمہ اور دو بچے عبداللہ اور ابراہیم تشویش ناک حالت میں جناح ہسپتال زندگی اور موت کی کشمکش میں ہیں، پولیس نے عمر دراز کی ڈیڈ باڈی کو حراست میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لیے ڈی ایچ رکھ دیا ہے ، پولیس نے ایف ائی ار درج کر کے حقائق معلوم کر رہی ہے۔