راوی روڈ سے اغوا ہونے والی جواں سالہ لڑکی کا ڈراپ سین ہوگیا، ڈولفن فورس نے کامیاب کارروائی کرتے ہوئے مغویہ کو بازیاب کروا لیا جبکہ اغوا کار کو بھی گرفتار کر لیا گیا۔
واقعے کی تفصیلات:
ڈولفن فورس کے ترجمان کے مطابق 15 سالہ کرن شہزادی کو 23 مئی کو شمس پورہ، لاہور سے اغوا کیا گیا تھا۔لڑکی کے اغوا کا مقدمہ 1266/25 تھانہ راوی روڈ میں درج کیا گیا تھا۔
کارروائی:
اطلاع 15 پر موصول ہوئی۔ڈولفن ٹیم نواں کوٹ نے فوری کارروائی کرتے ہوئے کوٹ کمبوہ کے علاقے سے مغویہ اور ملزم کو حراست میں لیا۔25 سالہ ملزم جنید نے چند روز قبل لڑکی کو اغوا کیا تھا۔
کامیاب بازیابی:
لڑکی کو بحفاظت بازیاب کروا لیا گیا۔لڑکی اور ملزم کو مزید تفتیش اور قانونی کارروائی کے لیے تھانہ نواں کوٹ منتقل کر دیا گیا۔کرن شہزادی کے والدین کو بازیابی کی اطلاع دے دی گئی۔
پولیس کا مؤقف:
ڈولفن فورس کے مطابق اغوا جیسے سنگین جرائم پر فوری ردعمل اور موثر کارروائی ان کی اولین ترجیح ہے۔ترجمان نے عوام سے اپیل کی کہ مشکوک سرگرمی کی اطلاع فوری 15 پر دیں تاکہ فوری کارروائی ممکن ہو سکے۔