کراچی سے اغواء ہونے والی 3 سالہ بچی راولپنڈی سے بازیاب

کراچی سے اغواء ہونے والی 3 سالہ بچی راولپنڈی سے بازیاب

کراچی سے اغواء کی گئی 3 سالہ بچی راولپنڈی سے بازیاب کر لی گئی.

تفصیلات کے مطابق کراچی کی 3 سالہ بچی کو اغواء کرنے کے بعد راولپنڈی سے بازیاب کروایا گیا۔ اینٹی وائلنٹ کرائم سیل، سی پی ایل سی اور راولپنڈی پولیس نے مشترکہ کارروائی کی۔ایس ایس پی اینٹی وائلنٹ کرائم سیل آصف رضا کے مطابق بچی گھر سے کسی چیز کو لینے کے لیے نکلی تھی کہ اسی دوران اسے اغواء کر لیا گیا۔ خوش قسمتی سے بچی کو محفوظ حالت میں بازیاب کر لیا گیا، تاہم کارروائی کے دوران کسی کی گرفتاری عمل میں نہیں آئی۔