یوٹیوبر رجب بٹ نے اپنی شادی سے متعلق سوشل میڈیا پر جاری تنازع کے بارے میں تفصیلی ویڈیو بیان جاری کیا ہے، جس میں انہوں نے کہا کہ وہ اس معاملے کو اپنے شرعی اور قانونی حقوق استعمال کرتے ہوئے حل کر رہے ہیں۔
رجب بٹ نے اعتراف کیا کہ سب سے بڑی غلطی ان کی اپنی تھی کیونکہ انہوں نے سوشل میڈیا پر ایک ہی وقت میں جوابات دیے، جس سے صورتحال مزید پیچیدہ ہو گئی۔انہوں نے کہا کہ یہ معاملہ ابتداء سے قانونی اور شرعی طریقے سے حل کیا جانا چاہیے تھا۔انہوں نے ایمان اسد کی انسٹاگرام اسٹوری پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ سوشل میڈیا پر بات کرنے کے بجائے براہ راست بات چیت کی جا سکتی تھی۔رجب بٹ نے واضح کیا کہ سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی کہانیوں اور منفی تبصروں سے وہ پریشان نہیں، کیونکہ انسان کو نقصان یا فائدہ صرف اللہ پہنچا سکتا ہے۔
آئندہ کے لائحہ عمل
رجب بٹ نے اعلان کیا کہ وہ اب اپنی ذاتی یا ازدواجی زندگی سے متعلق کوئی بیان سوشل میڈیا پر نہیں دیں گے۔انہوں نے مزید کہا کہ پہلے جاری کیے گئے نوٹس کے مطابق وہ تمام شرعی اور قانونی ذمہ داریوں کو پورا کرتے ہوئے اس معاملے کو ختم کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔