بولی ووڈ اداکارہ شلپا شیٹھی کی شراکت داری والے مشہور کلب میں رات گئے ہونے والے ہنگامے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہے۔
یہ واقعہ بھارت کے اہم تجارتی مرکز بنگلور میں پیش آیا، جسے "انڈیا کی سلیکون ویلی" بھی کہا جاتا ہے۔ واقعے کے فوراً بعد بنگلور پولیس نے معاملے کی جانچ شروع کر دی۔وائرل ویڈیو میں لوگوں کے درمیان باتوں کی تکرار، ہنگامہ آرائی اور چیخ و پکار دیکھی جا سکتی ہے، تاہم یہ معاملہ کسی سنگین تصادم تک نہیں پہنچا۔ واقعے نے ایک بار پھر نائٹ کلبز کی سکیورٹی اور نظم و ضبط پر سوالات اٹھا دیے ہیں۔یہ کلب ’’باسٹین‘‘ کے نام سے جانا جاتا ہے اور لگژری پارٹی کلچر اور ہائی پروفائل مہمانوں کی وجہ سے مشہور ہے۔ شلپا شیٹھی نے چند برس قبل اس بزنس میں شراکت اختیار کی تھی اور وہ اس وقت کلب میں پچاس فیصد شیئرز کی مالک ہیں۔
مشہور سیلیبریٹی کی ملکیت ہونے کے باعث یہ واقعہ فوراً شوبز اور بزنس حلقوں میں سرخیوں کا حصہ بن گیا۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ یہ ہنگامہ ایسے وقت سامنے آیا ہے جب شلپا شیٹھی اور ان کے شوہر راج کندرا پہلے ہی قانونی خبروں میں نمایاں ہیں۔یہ واقعہ بنگلور کے نائٹ لائف اور سکیورٹی اقدامات کے حوالے سے بھی بحث کا سبب بن گیا ہے، اور کلب انتظامیہ سے مزید وضاحت کی توقع ہے۔