وزیراعظم شہباز شریف نے شجرکاری مہم کا آغاز کر دیا، 4 کروڑ پودے لگانے کا ہدف

وزیراعظم شہباز شریف نے شجرکاری مہم کا آغاز کر دیا، 4 کروڑ پودے لگانے کا ہدف

وزیراعظم شہباز شریف نے شجرکاری مہم کا آغاز کر دیا، جس کا مقصد پاکستان میں موسمیاتی تبدیلیوں کے اثرات کو کم کرنا ہے۔

 وزیر اعظم ہاؤس کے احاطے میں پودا لگا کر اس مہم کا آغاز کیا گیا، جس کے بعد وزیراعظم نے اپنے خطاب میں اس بات پر زور دیا کہ شجرکاری میں نوجوانوں اور کسانوں کو فعال طور پر حصہ لینا چاہیے۔وزیراعظم نے کہا کہ اس مہم کے تحت پورے پاکستان، آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان میں 4 کروڑ سے زائد پودے لگائے جائیں گے، جس کا مقصد نہ صرف موسمیاتی تبدیلیوں کے اثرات کو کم کرنا بلکہ ماحول کو بہتر بنانا بھی ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ چند برسوں میں دنیا میں موسمیاتی تبدیلیاں تیز ہو گئی ہیں، اور 2022 میں آنے والے سیلاب نے پاکستان کے ہر شعبے کو شدید متاثر کیا۔ وزیراعظم نے اس بات کا بھی ذکر کیا کہ پاکستان موسمیاتی تبدیلیوں سے زیادہ متاثر ہونے والے 10 ممالک میں شامل ہے اور شجرکاری کے ذریعے اس کے اثرات میں کمی لائی جا سکتی ہے۔یہ مہم پاکستان میں سبز ماحول کو فروغ دینے اور موسمیاتی تبدیلی کے اثرات کو کم کرنے کے لیے ایک اہم قدم ہے۔