54 بچوں سمیت 74 افراد خراب موسم میں تیرکر مراکش سے سپین پہنچ گئے

میڈرڈ(آئی این پی)54 بچوں اور تقریبا 30 بالغ افراد نے خراب موسم اور دھند میں تیراکی کرتے ہوئے مراکش سے سپین کے شمالی افریقی علاقے سیئوٹا تک کا سفر کیا ہے۔برطانوی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق ہسپانوی ٹیلی ویژن چینل RTVE پر دکھائی گئی ویڈیو فوٹیج میں دیکھا گیا کہ سول گارڈ کی کشتیاں بار بار کوشش کر رہی ہیں کہ کچھ تیراکوں کو بچایا جا سکے، جب کہ کچھ لوگ خود تیراکی کر کے سیئوٹا پہنچ گئے۔بچوں میں زیادہ تر مراکشی تھے، انہیں سیئوٹا میں عارضی مراکز میں رکھا گیا ہے۔