مراکش کے راستے سپین جانے کی غیر قانونی کوشش ناکام، ایف آئی اے نے مسافر آف لوڈ کر دیا

 کراچی ( آن لائن ) ایف آئی اے امیگریشن کراچی نے مراکش کے راستے اسپین غیر قانونی طور پر جانے کی ایک کوشش ناکام بناتے ہوئے ایک مسافر کو آف لوڈ کر کے مزید تحقیقات کے لیے اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل منتقل کر دیا۔ترجمان ایف آئی اے کے مطابق آف لوڈ کیے گئے مسافر کی شناخت محمد فرحان ولد عبد الستار کے نام سے ہوئی، جو مراکش کے بزنس ویزا پر سفر کر رہا تھا۔ امیگریشن کلیئرنس کے دوران مشکوک سفری معلومات کی بنیاد پر اسے سیکنڈری اسکریننگ کے لیے ریفر کیا گیا۔