مردہ خانہ میں 17میتیں،فریزر خراب ، میتیوں سے بدبو ،انتظامیہ خراب فریزر کی مرمت نہ کر ا سکی
لاہور (کرائم رپورٹر )میو ہسپتال مردہ خانہ کے فریزر جواب دے گئے، میتیں خراب ہونے لگیں۔ ذرائع کے مطابق میو ہسپتال کے مردہ خانہ میں اس وقت 17میتیں موجود ہیں،فریزر خراب ہونے سے میتیوں سے بدبو اٹھنے لگی،ایک ہفتہ بعد بھی انتظامیہ خراب فریزر کی مرمت نہ کر ا سکی، شدید تعفن کے باعث وہاں کام کرنے والے ڈاکٹرز اور دیگر عملے کو کام کرنے میں مشکلات کا سامنا ہے۔ ذرائع نے بتایا میو ہسپتال میں 84میتیں رکھنے کی گنجائش موجود ہے۔میو ہسپتال مردہ خانہ شہر کا سب سے بڑا مردہ خانہ ہے،فریزر خراب ہونے سے میتیں محفوظ رکھنے کی گنجائش نہ ہونے کے برابر رہ گئی۔دوسری طرف صوبائی وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق موقع پر پہنچ گئے۔ انہوں نے مردے خانے کے فریزرز کی کارکردگی کا جائزہ لیا۔ میو ہسپتال مردے خانے کے سو فیصد فریزرز کام کر رہے ہیں۔ ایک فریزر میں فنی خرابی دور کر کے فعال کر دیا گیا۔