نوشہرو فیروز: 8 ڈاکو ئوں کے سرکی قیمت 1.7 کروڑ مقرر

رضوان شر 50 ، مظہر شر 20، امداد عرف امدوکی 15 لاکھ رکھی گئی
عامر مری کی قیمت 15 لاکھ مقرر، ملزم پڈعیدن پولیس گرفتار کرچکی
نوشہرو فیروز (خصوصی رپورٹ) ضلع کے 8 خطرناک ڈاکوؤں کے سر کی قیمت ایک کروڑ سترلاکھ روپے مقرر کر دی گئی، پولیس ترجمان کے مطابق رضوان شر پر 50 لاکھ, امداد عرف امدو پر پندرہ لاکھ, دھنی بخش شر پر 10 لاکھ، مظہر شر پر 20 لاکھ, عاقب شر پر 30 لاکھ, عامر مری پر 15 لاکھ، پنجل مری پر 20 لاکھ اور غلام مرتضی لاکھو پر 10 لاکھ انعامی رقم رکھی گئی ہے، مذکورہ ملزمان میں سے عامر مری پڈعیدن تھانے کی حدود سے پہلے ہی زخمی حالت میں گرفتار ہو چکا ہے۔ سیکریٹری داخلہ کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن نمبر POL-II-HD/12-03/2025 کے تحت ضلع نوشہروفیروز (شہید بے نظیر آباد رینج) کے انتہائی خطرناک و اشتہاری ملزمان پر انعامی رقم مقرر کی گئی ہے۔ یہ اقدام ان شہریوں کی حوصلہ افزائی کے لیے کیا گیا ہے جو ان مجرمانہ عناصر کی گرفتاری یا خاتمے سے متعلق قیمتی معلومات فراہم کریں گے۔ پولیس نے عوام الناس سے اپیل کی ہے کہ مذکورہ ملزمان کے بارے میں معلومات قریبی پولیس اسٹیشن یا متعلقہ پولیس افسر کو فراہم کریں، اطلاع دینے والے شہری کا نام اور شناخت خفیہ رکھی جائے گی۔