پرائم منسٹر یوتھ پروگرام و نیوٹیک کے تربیتی کورسز میں داخلہ امتحان معمہ بن گئے

رول نمبر سلپ رکھنے والے طلبا کو ٹیسٹ میں بیٹھنے ہی نہیں دیا گیا، بعض طلبا کو ٹیسٹ کے دوران ناکافی تعلیم کی بنیاد پر نااہل قرار دیا گیا
نیوٹیک اور ٹیسٹ منعقد کرنے والے ملبہ ایک دوسرے پر ڈالتے رہے، انتظامیہ کی نااہلی پر طلبا کا وزیر اعظم سے نوٹس لینے کامطالبہ
لاہور(سلیمان چودھری) پرائم منسٹر یوتھ پروگرام اور نیوٹیک کے تربیتی کورسز میں ہونے والے داخلے کے امتحان معمہ بن گئے، داخلہ ٹیسٹ میں رول نمبر سلپ رکھنے والے طلبا کو ٹیسٹ میں بیٹھنے ہی نہیں دیا گیا۔ بعض طلبا کو ٹیسٹ کے دوران ناکافی تعلیم کی بنیاد پر نااہل قرار دیا گیا۔ پرائم منسٹر یوتھ پروگرام اور نیوٹیک کے تربیتی کورسز میں داخلوں کے لیے انٹری ٹیسٹ میں طلباکی بڑی تعداد شرکت کرنے سے محروم رہ گئی،داخلہ ٹیسٹ میں رول نمبر سلپ رکھنے والے طلبا کو ٹیسٹ میں بیٹھنے ہی نہیں دیا گیا۔بعض طلبا کو ٹیسٹ کے دوران ناکافی تعلیم کی بنیاد پر نااہل قرار دیا گیا۔طلبا نے اس معاملے پر احتجاج بھی کیا، نیوٹیک اور ٹیسٹ منعقد کرنے والے ملبہ ایک دوسرے پر ڈالتے رہے۔طلبا کاکہناہے کہ رول نمبر سلپ پر طلبا کی تعلیمی قابلیت واضح طور پر درج تھی مگر ٹیسٹ میں حصہ نہیں لینے دیا گیا۔ انتظامیہ کی نااہلی پر طلبا نے وزیر اعظم سے نوٹس لیتے ہوئے معاملے کو جلدحل کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔