لاہور(سپورٹس ڈیسک)پرائم منسٹر یوتھ پروگرام اور لاہور قلندرز کرکٹ ٹرائلز کا سفر جہلم پہنچ گیا۔کرکٹ میلہ دیکھنے کیلیے قومی کرکٹر حارث ر ئوف اور پاکستان میں تعینات ڈپٹی چیف آف مشن امریکا نیٹلی اے بیکرز بھی پہنچ گئیں۔پرائم منسٹر یوتھ پروگرام اور لاہورقلندرز کرکٹ ٹرائلز کا سفر جہلم پہنچ گیا، ہزاروں کی تعدادمیں نوجوان اپنی صلاحیتیں منوانیسٹیڈیم پہنچے، لاہور قلندرز فیملی اور پاکستان میں تعینات ڈپٹی چیف آف مشن امریکا نیٹلی اے بیکرز کا اسٹیڈیم میں پرتپاک استقبال کیا گیا۔لاہور قلندرز کے سی ای او عاطف رانا اور اونر ثمین رانا نے نیٹلی اے بیکرز کے ساتھ اسٹیڈیم کا دورہ کیا، وزیرِ مملکت بلال اظہر بھی ہمراہ تھے، حارث ر ئوف نے بھی ٹرائلز دیکھے۔عاطف رانا نے جہلم میں لاہور قلندرز ہائی پرفارمنس سینٹر قائم کرنے کا اعلان کر دیا۔جہلم میں 2 روزہ ٹرائلز مکمل ہونے کیبعد کرکٹ ٹرائلز کا سفر خیبر پختونخوا کی جانب رواں دواں ہو گا۔