عظیم خان پرائم منسٹر یوتھ پروگرام کے فوکل پرسن مقرر،نوٹیفکیشن جاری

اسلام آباد(بیورو رپورٹ)عظیم خان پرائم منسٹر یوتھ پروگرام کے فوکل پرسن مقرر، وزیر اعظم آفس کی جانب سے عظیم خان کی بطور فوکل پرسن تقرری کا نوٹیفکیشن جاری کر دیاگیا۔پرائم منسٹر یوتھ پروگرام کے چیئرمین رانا مشہود نے عظیم خان کو فوکل پرسن مقرر کر دیا،عظیم خان اسلام آباد میں پرائم منسٹر یوتھ پروگرام کے مختلف امور کی نگرانی کریں گے۔عظیم خان اسلام آباد میں پروگرام سے متعلق رابطہ کاری اور انتظامی ذمہ داریاں انجام دیں گے۔عظیم خان اسلام آباد میں عوامی آگاہی اور رابطہ مہم  کے مختلف امور کی نگرانی کریں گے۔