پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان سلمان علی آغا نے کہا ہے کہ پریس کانفرنس میں بابر اعظم کے بارے میں سوال نہ کیا جائے اور انہیں بیٹنگ کرنے دیا جائے۔
لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے سلمان علی آغا نے کہا کہ ٹیم کو جس طرح کھیلنے کی ضرورت ہو، وہ ویسا کھیلیں گے: "اگر 6 کا رن ریٹ چاہیے تو ویسا کھیلوں گا اور 10 کا چاہیے تو اس کے مطابق کھیلوں گا۔"انہوں نے آسٹریلیا کے خلاف تیسری سیریز کے اہم میچز پر بھی تبصرہ کیا اور کہا کہ: "آسٹریلیا کے مین پلیئر نہیں ہیں تو کوئی فرق نہیں پڑتا، ہمارے لیے موقع ہے کہ ہم سیریز جیتیں۔"سلمان علی آغا نے مزید کہا کہ ٹی ٹوئنٹی میں کوئی ٹیم چھوٹی یا بڑی نہیں ہوتی، اور ہر پلیئر کو اپنی مرضی کے مطابق نمبر پر نہیں کھیل سکتے۔پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان پہلا ٹی ٹوئنٹی میچ کل لاہور میں کھیلا جائے گا، جبکہ دوسرا اور تیسرا میچ 31 جنوری اور 1 فروری کو ہوں گے۔ سیریز کے تمام میچز کا آغاز شام 4 بجے ہوگا۔