اقراء عزیز نے بیٹی کا نام مداحوں کے ساتھ شیئر کر دیا

اقراء عزیز نے بیٹی کا نام مداحوں کے ساتھ شیئر کر دیا

پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف جوڑی یاسر حسین اور اقراء عزیز کے ہاں کچھ روز قبل دوسرے بچے کی پیدائش ہوئی ہے۔

یاسر حسین نے اپنے گھر ننھی پری کی آمد کی خوشخبری انسٹا اسٹوری کے ذریعے مداحوں کے ساتھ شیئر کی تھی۔ بعد ازاں، اقراء عزیز نے بھی انسٹاگرام پر ایک ریل شیئر کی جس میں بتایا گیا کہ 24 جنوری 2026ء کو ان کی بیٹی صوفیہ حسین پیدا ہوئی۔ریل میں ایک کارڈ بھی دکھایا گیا جس پر لکھا تھا: "ہم بہت خوش ہیں کیونکہ اللّٰہ تعالیٰ نے ہمیں سب سے خوبصورت تحفے سے نوازا ہے۔" اقراء عزیز نے پوسٹ کے کیپشن میں بھی بیٹی کی پیدائش پر اللہ کا شکر ادا کیا۔یہ ریل سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہے اور مداح جوڑے کو بیٹی کی پیدائش پر مبارکباد دے رہے ہیں۔واضح رہے کہ یاسر حسین اور اقراء عزیز نے دسمبر 2019ء میں شادی کی تھی، اور ان کے ہاں پہلے بیٹے کبیر حسین کی پیدائش جولائی 2021ء میں ہوئی تھی۔