بالی وڈ کی معروف اسٹار جوڑی دیپیکا پڈوکون اور رنویر سنگھ نے اپنی دوسری بیٹی کا نام مداحوں کے ساتھ شیئر کر دیا، جس کے بعد سوشل میڈیا پر جوڑے کے لیے مبارکبادوں اور نیک تمناؤں کا سلسلہ شروع ہوگیا۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق دیپیکا پڈوکون اور رنویر سنگھ کے ہاں دوسری بیٹی کی پیدائش ہوئی تھی، تاہم اسٹار جوڑی نے اپنی نجی زندگی کو میڈیا کی نظروں سے دور رکھنے کو ترجیح دی اور نومولود بیٹی کے حوالے سے زیادہ تفصیلات عام نہیں کی تھیں۔اب مذہبی تہوار کے موقع پر دونوں اداکاروں نے انسٹاگرام کے ذریعے اپنی دوسری بیٹی کا نام مداحوں کے ساتھ شیئر کیا۔ جوڑے نے بتایا کہ انہوں نے اپنی ننھی پری کا نام ’دیوی پڈوکون سنگھ‘ رکھا ہے۔دیپیکا پڈوکون کی جانب سے شیئر کی گئی خاندانی تصویر نے بھی مداحوں کی توجہ حاصل کرلی۔ تصویر میں اسٹار جوڑی کو اپنی فیملی کے ساتھ دیکھا جاسکتا ہے، جبکہ تمام افراد نے سنہری رنگ کے لباس زیب تن کر رکھے ہیں۔ تصویر میں دیپیکا اپنی نومولود بیٹی کو گود میں اٹھائے ہوئے نظر آرہی ہیں۔اداکارہ کی جانب سے یہ خوشی مداحوں کے ساتھ شیئر کیے جانے کے بعد بالی وڈ کی نامور شخصیات اور مداحوں نے جوڑے کو مبارکباد دی اور ان کی فیملی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ سوشل میڈیا صارفین نے ننھی دیوی کے نام اور خاندانی تصویر کو بھی پسند کیا۔