لاہور: پولیس نے اسٹیج اداکارہ اقراء کی مدعیت میں ملزم محسن کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق ملزم نے تھیٹر میں داخل ہو کر اداکارہ پر تشدد کیا اور فائرنگ کے ذریعے انہیں دھمکیاں دیں۔یہ واقعہ تھانہ باغبانپورہ کی حدود میں ایک پنجابی تھیٹر میں پیش آیا۔ ایف آئی آر کے مطابق، ملزم نے تھیٹر کے دوران اداکارہ کے چہرے پر تھپڑ مارے اور جب اداکارہ نے شور مچایا تو پستول نکال کر زمین پر فائر کیا اور جان سے مارنے کی دھمکیاں دیں۔پولیس نے بتایا کہ واقعے میں ملوث ملزم کی گرفتاری کے لیے کارروائی جاری ہے اور اسے جلد گرفتار کر کے عدالت میں پیش کیا جائے گا۔