ایمان مزاری، ہادی علی کی گرفتاری میں تعاون کا الزام؛ صدر اسلام آباد ہائیکورٹ بار کا موقف سامنے آگیا

ایمان مزاری، ہادی علی کی گرفتاری میں تعاون کا الزام؛ صدر اسلام آباد ہائیکورٹ بار کا موقف سامنے آگیا

اسلام آباد ہائی کورٹ بار کے صدر واجد علی گیلانی نے ایمان مزاری اور ہادی علی چٹھہ کی گرفتاری میں تعاون کے الزامات پر اپنا موقف واضح کر دیا ہے۔

صدر ہائی کورٹ بار نے کہا، "میں درود شریف پڑھ کر قسم کھاتا ہوں کہ ہم نے جان بوجھ کر پولیس کے حوالے نہیں کیا۔ مجھ پر یا ہائی کورٹ بار پر الزام لگانے والے اپنے جنازوں کو رو رہے ہیں۔"واجد گیلانی نے مزید بتایا کہ دونوں کے خلاف کیس میں ضمانت قبل از گرفتاری کی درخواست دائر کی گئی تھی، جس کی معلومات چیف جسٹس اور سیکریٹری کو بھی پہنچائی گئی تھیں۔صدر ہائی کورٹ بار نے کہا کہ پولیس نے اسلام آباد ہائی کورٹ کا گھیراؤ کیا تھا، جس کے بعد انہوں نے دونوں افراد کو ہائی کورٹ بار کے دفتر لے آئے تاکہ صورتحال پر قابو پایا جا سکے۔