اسلام آباد: مبینہ تشدد کیس میں ایمان مزاری، ہادی علی چٹھہ کی عبوری ضمانت برقرار

اسلام آباد: مبینہ تشدد کیس میں ایمان مزاری، ہادی علی چٹھہ کی عبوری ضمانت برقرار

انسداد دہشت گردی عدالت اسلام آباد میں صدر ہائیکورٹ بار واجد گیلانی کے ساتھ مبینہ لڑائی جھگڑے اور تشدد کے کیس کی سماعت ہوئی۔

 کیس کی سماعت انسداد دہشت گردی عدالت کے جج ابوالحسنات محمد ذوالقرنین نے کی۔عدالت نے ایمان مزاری، ہادی علی چٹھہ اور دیگر ملزمان کی عبوری ضمانتوں میں توسیع کر دی۔ سماعت کے دوران ملزمان کی جانب سے ضمانت قبل از گرفتاری کی درخواستوں پر دلائل نہیں دیے جا سکے۔عدالت نے تفتیشی افسر کو کیس کا ضمنی چالان مکمل کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے فریقین کے وکلاء کو آئندہ سماعت پر دلائل دینے کا حکم دیا۔بعد ازاں عدالت نے کیس کی مزید سماعت 5 جنوری تک ملتوی کر دی۔واضح رہے کہ ایمان مزاری، ہادی علی چٹھہ اور دیگر کے خلاف تھانہ سیکرٹریٹ اسلام آباد میں مقدمہ درج ہے۔