اسلام آباد ہائی کورٹ نے ایمان مزاری اور ہادی علی چٹھہ کے خلاف شہادتیں دوبارہ ریکارڈ کرنے کا حکم دے دیا

اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس اعظم خان نے کہا کہ ٹرائل کورٹ میرٹ پر جائے بغیر تین دن کے اندر شہادتیں دوبارہ ریکارڈ کرے۔ عدالت نے دونوں فریقین کی رضامندی سے شہادتیں دوبارہ ریکارڈ کرنے کی ہدایت دی ہے۔سماعت کے دوران وکیل ریاست علی آزاد نے کہا کہ ہمیں ریکارڈ پیش کرنے کی اجازت دی جائے، جبکہ اسسٹنٹ اٹارنی جنرل نے بتایا کہ عدالت کے سامنے تمام ریکارڈ موجود ہے۔ جسٹس اعظم خان نے واضح کیا کہ میرٹ پر سننے سے پہلے شہادتیں دوبارہ ریکارڈ کی جائیں گی۔ عدالت نے کیس کی مزید سماعت کل تک ملتوی کر دی۔