برطانیہ میں انسانی اسمگلنگ میں ملوث افغان شہریوں کے ایک منظم نیٹ ورک کا انکشاف ہوا ہے، جس کے تحت گلاسگو سے ایک افغان شہری کو گرفتار کر لیا گیا۔
برطانوی نیشنل کرائم ایجنسی (این سی اے) نے گرفتاری کے بعد گلاسگو اور برمنگھم میں چھاپے مارے، جہاں اہم دستاویزات اور الیکٹرانک آلات ضبط کیے گئے۔گرفتار افغان شہری اس نیٹ ورک کا اہم کردار ادا کرتا ہے، جو آئرلینڈ سے برطانیہ تک مہاجرین کی غیر قانونی نقل و حرکت میں ملوث رہا ہے۔ این سی اے کا کہنا ہے کہ انسانی اسمگلنگ کے خلاف کارروائیاں ان کی ترجیحات میں شامل ہیں، اور یہ نیٹ ورک اس سے قبل ڈبلن میں گرفتار ہونے والے 26 سالہ افغان شہری سے بھی جڑا ہوا ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق انسانی اسمگلنگ اور غیر قانونی سرگرمیوں میں ملوث افغان شہریوں کو پاکستان، ایران، ترکیہ اور برطانیہ سمیت کئی ممالک ملک بدر کر چکے ہیں، اور مبصرین کا کہنا ہے کہ طالبان حکومت ان نیٹ ورکس کو روکنے میں ناکام رہی ہے۔