پشاور فیڈرل کانسٹیبلری ہیڈکوارٹر پر حالیہ خودکش حملہ کرنے والے دہشت گردوں کے نیٹ ورک کی نشاندہی ہو چکی ہے۔
تفتیشی حکام کے مطابق، حملہ آوروں کا تعلق ایک کالعدم دہشت گرد تنظیم سے ہے۔ یہ خودکش بمبار چند دنوں کے دوران شہر میں قیام پذیر رہے، جہاں انہوں نے شہر کے راستوں اور اہم مقامات سے واقفیت حاصل کی۔تفتیش کے دوران یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ حملہ آوروں کو خودکش جیکٹس فراہم کی گئی تھیں اور رہائش کی سہولت بھی فراہم کی گئی، جس میں سہولت کاروں نے اہم کردار ادا کیا۔ اب تک، تفتیشی حکام نے حملے سے متعلق 150 سے زیادہ افراد سے تفتیش کی ہے تاکہ حملہ آوروں کے مکمل نیٹ ورک اور سہولت کاروں کا سراغ لگایا جا سکے۔یاد رہے کہ گزشتہ ماہ پشاور کے فیڈرل کانسٹیبلری ہیڈکوارٹر پر ہونے والے خودکش حملے میں تین پولیس اہلکار شہید ہو گئے تھے۔ حکام کا کہنا ہے کہ تحقیقات جاری ہیں اور حملہ آوروں کے نیٹ ورک کا مکمل انکشاف جلد کیا جائے گا۔