مچل مارش کی قیادت میں آسٹریلوی ٹیم لاہور پہنچ گئی، جمعرات کو پہلا ٹی 20

مچل مارش کی قیادت میں آسٹریلوی ٹیم لاہور پہنچ گئی، جمعرات کو پہلا ٹی 20

لاہور: مچل مارش کی قیادت میں آسٹریلوی کرکٹ ٹیم دو گروپس میں بدھ کو لاہور پہنچی، جہاں وہ پاکستان کے خلاف تین ٹی 20 میچز کی سیریز میں حصہ لے گی۔

مہمان پلیئرز کسی پریکٹس سیشن کے بغیر جمعرات کو پہلا میچ کھیلیں گے۔سیریز کے لیے آسٹریلوی اسکواڈ میں ورلڈ کپ منتخب 5 اسٹارز شامل نہیں، تاہم پیٹ کمنز، جوش ہیزل ووڈ، اور میکسویل سمیت تجربہ کار کھلاڑی ٹیم کا حصہ ہیں۔ پاکستانی ٹیم نے قذافی اسٹیڈیم میں تیسرے روز بھی بھرپور پریکٹس کی اور بیٹنگ، بولنگ اور فیلڈنگ پر خصوصی توجہ دی گئی۔ٹیم مینجمنٹ کا کہنا ہے کہ یہ سیریز دونوں ٹیموں کے لیے ورلڈ کپ کی تیاری کا اہم مرحلہ ہے، اور پاکستان ہوم کنڈیشنز کا فائدہ اٹھا کر برتری حاصل کرنے کے لیے پرعزم ہے۔تمام میچز قذافی اسٹیڈیم میں ہوں گے، جہاں شائقین کی بڑی تعداد کی آمد متوقع ہے، اور انتظامیہ نے سیکیورٹی اور دیگر انتظامات کو حتمی شکل دے دی ہے۔