آسٹریلیا نے دورۂ پاکستان کے لیے 17 رکنی اسکواڈ کا اعلان کر دیا ہے، تاہم پیٹ کمنز، جوش ہیزل ووڈ اور ٹِم ڈیوڈ انجری کے باعث دورے کا حصہ نہیں ہوں گے۔
اعلان کردہ اسکواڈ میں مچل مارش کو کپتان مقرر کیا گیا ہے، جبکہ شان ایبٹ، زیویئر بارٹلیٹ، ناتھن ایلس، مہلی بیئرڈمین اور کوپر کونلی کو بھی ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔اس کے علاوہ جیک ایڈورڈز، کیمرون گرین، ٹریوس ہیڈ، جوش انگلش، میتھیو کوہنیمن اور مچ اوون بھی اسکواڈ کا حصہ ہوں گے۔ ٹیم میں جوش فلپ، میتھیو رینشا، میٹ شارٹ، مارکس اسٹونس اور تجربہ کار لیگ اسپنر ایڈم زمپا کو بھی شامل کیا گیا ہے۔کرکٹ ماہرین کے مطابق اگرچہ انجری کے باعث چند اہم کھلاڑی اسکواڈ میں شامل نہیں، تاہم اس کے باوجود آسٹریلوی ٹیم متوازن اور مضبوط دکھائی دیتی ہے، اور پاکستان کے خلاف سخت مقابلے کی توقع کی جا رہی ہے۔