اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کا ایران کو انتباہ: "حملہ کیا تو بے مثال جواب ہوگا"

اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کا ایران کو انتباہ:

تل ابیب – اسرائیلی وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو نے ایران کو سخت وارننگ دیتے ہوئے کہا ہے کہ اگر ایران نے اسرائیل پر حملہ کیا تو اسے ایسا جواب دیا جائے گا جو پہلے کبھی نہیں دیکھا گیا۔

پریس کانفرنس میں نیتن یاہو نے ایران کو خبردار کیا کہ حملے کی کوئی غلطی نہ کرے، کیونکہ اسرائیل ہر ممکن طاقت کے ساتھ جواب دینے کے لیے تیار ہے۔انہوں نے فلسطین سے متعلق مؤقف دہراتے ہوئے کہا کہ اسرائیل غزہ میں فلسطینی ریاست کے قیام کی اجازت نہیں دے گا اور سکیورٹی کنٹرول برقرار رکھا جائے گا۔ نیتن یاہو نے مزید کہا کہ غزہ میں ترک یا قطری فوجیوں کو داخلے کی اجازت نہیں ہوگی۔