لاہور(کرائم رپورٹر)امیر بالاج قتل کیس کی سماعت ایڈیشنل سیشن جج اعجاز بوسال کی عدالت میں ہوئی، جہاں استغاثہ کے گواہ پیش نہ ہونے پر عدالت نے سماعت 11 فروری تک ملتوی کر دی۔عدالت نے آئندہ سماعت پر پیشی یقینی بنانے کیلئے تین گواہوں کو دوبارہ پابند کر دیا۔ دورانِ سماعت کیس میں نامزد ملزمان ہارون، بلاول اور ملک سہیل عدالت میں پیش ہوئے، جبکہ ان کے وکیل کے پی رائے بھی موجود تھے۔عدالت کو آگاہ کیا گیا کہ تھانہ چوہنگ پولیس اس مقدمے کا چالان پہلے ہی عدالت میں جمع کرا چکی ہے۔واضح رہے کہ اس کیس میں دیگر ملزمان میں گوگی بٹ تاحال مفرور ہے، جبکہ طیفی بٹ اور احسن شاہ پولیس مقابلے میں ہلاک ہو چکے ہیں۔