امیر بالاج قتل کیس میں ملزمان پر فرد جرم عائد

لاہور (یواین پی) لاہور کی سیشن عدالت نے امیر بالاج قتل کیس میں تین ملزمان بلال،ہارون اور فیصل محمد پر فرد جرم عائد کر دی۔ ایڈیشنل سیشن جج لاہور اسد حفیظ نے کیس کی سماعت کی۔ عدالت نے آئندہ تاریخ پرتین گواہوں کو طلب کرلیا۔اس کیس میں گوگی بٹ اورطیفی بٹ مفرور ہیں۔ عدالت میں پولیس نے ملزمان کے خلاف چالان پیش کررکھا ہے۔عدالت نے امیر بالاج قتل کیس کی سماعت24 جون تک ملتوی کر دی۔