لاہور(کرائم رپورٹر) امیر بالاج قتل کیس میں بڑی پیش رفت ہوئی ہے، کیس میں نامزد ملزم گوگی بٹ عرف خواجہ عقیل جے آئی ٹی کے سامنے پیش ہو گیا۔پولیس ذرائع کے مطابق خواجہ عقیل عرف گوگی بٹ نے جے آئی ٹی کے سامنے اپنی بے گناہی ثابت کرنے کی کوشش کی ، جے آئی ٹی نے خواجہ عقیل عرف گوگی بٹ سے بالاج ٹیپو خاندان سے سابقہ دشمنی کے بارے میں بھی سوالات کیے۔پولیس ذرائع کا یہ بھی بتایا ہے کہ خواجہ عقیل عرف گوگی بٹ ایک روز قبل سی سی پی او کے سامنے پیش ہوا تھا، گوگی بٹ عبوری ضمانت کروانے کے بعد جے آئی ٹی کے سامنے پیش ہوا۔