جائے وقوعہ پر موجودگی کے کوئی شواہد نہیں ملے ،الزام تراشی کی گئی
نئی جے آئی ٹی بنائی جائے،امیر بالاج پر 7مقدمات درج تھے : گفتگو
لاہور (کرائم رپورٹر)خواجہ عقیل عرف گوگی بٹ نے امیر بالاج قتل کیس میں اپنے خلاف الزامات پر گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس واقعہ سے میرا کوئی تعلق نہیں خواجہ عقیل عرف گوگی بٹ کا کہنا تھا کہ مجھ پر یہ الزام لگایا گیا کہ میں جائے وقوعہ پر موجود تھامگر جیو فینسنگ اور دیگر شواہد سے کچھ ثابت نہیں ہوا کوئی ایسی چیز سامنے نہیں آئی جس سے میری موجودگی وہاں ثابت کی جاسکے میرا طیفی بٹ سے گھریلو معاملات کی وجہ سے کوئی رابطہ نہیں، اس کے باوجود ڈی آئی جی عمران کشور اور آفتاب پھلروان نے ناجانے کیوں مجھے قصور وار ٹھہرایا۔ جے آئی ٹی نے تفتیش میرٹ پر نہیں کی،اس لیے ایک نئی جے آئی ٹی تشکیل دی جائے تاکہ انصاف کے تقاضے پورے ہوسکیں۔2010 کے بعد میرے خلاف کوئی مقدمہ درج نہیں ہوا۔ آخری مقدمہ ٹیپو ٹرکاں والا قتل کیس کا تھا جس میں بری ہوگیا خواجہ عقیل عرف گوگی بٹ کا مزید کہنا تھا کہ ڈی ایس پی شکیل بٹ، ٹیپو ٹرکاں والا کے گھرانے کا حصہ تھا امیر بالاج کے خلاف لاہور میں سات مقدمات درج ہیں جبکہ سابق سی سی پی او غلام محمود ڈوگر نے مجھ پر پانچ مقدمات درج کئے قائم کئے صلح ایک اچھی چیز ہے لیکن یہ فیصلہ میرے اکیلے کا نہیں ہوگا، میرے بڑے جو فیصلہ کریں گے وہی مجھے منظور ہوگا