لاہور(کرائم رپورٹر)لاہور کی مقامی عدالت نے امیر بالاج قتل کیس میں نامزد ملزم عقیل عرف گوگی بٹ کی عبوری درخواست ضمانت میں23ستمبر تک توسیع کر دی۔ایڈیشنل سیشن جج نجف حیدر نے درخواست پر سماعت کی۔جونیئر وکیل نے بتایاہمیں تفتیش کیلئے ایک بار بلواکر قصور وار لکھ دیا گیا ، ہمارا مکمل موقف نہیںسنا گیا ، سینئر کونسل موجود نہیں عدالت سماعت ملتوی کرنے کا حکم دے۔عدالت نے استدعا منظور کرکے ضمانت میں توسیع کردی۔دوران سماعت عقیل عرف گوگی بٹ سخت سکیورٹی میں پیش ہوا۔