ملزم عبدالرزاق سسرال گھسا اور شگفتہ کی ٹانگ اور انگلیاں کاٹ ڈالیں
بصیرپور(خصوصی رپورٹ)بصیرپورہ میں خلع کا کیس دائرکرنے پرشوہرکی سسرال میں گھس کربیوی کو چھری سے ذبح کرنے کی کوشش ،ٹانگ کی رگیں اورانگلیاں کاٹ کر شدید زخمی کردیا۔ رکن پورہ کے رفیق شیخ کی بیٹی شگفتہ کی شادی19سال قبل اسی گائوں کے عبدالرزاق سے ہوئی تھی۔ دونوں کے چار بچے ہیں۔ شوہر کے تشددسے تنگ آکر شگفتہ کچھ روزقبل میکے چلی گئی اور عدالت میں خلع کیلئے مقدمہ دائرکردیا۔جسکی رنجش پر شوہر عبدالرزاق اپنے تین ساتھیوں کے ہمراہ تیزدھارچھری لے کر سسرال میں داخل ہوااور بیوی شگفتہ کوتھپڑمارے،زمین پرگراکردائیں ٹانگ کی رگیں کاٹ دیں اوراسکی گردن پرچھری چلاکرموت کے گھاٹ اتارنے کی کوشش کی۔مزاحمت کرتے ہوئے شگفتہ نے گلے پراپنابایاں ہاتھ ر کھ لیا جس سے اسکی انگلیاں کٹ گئیں۔محلے دار موقع پرپہنچے اورشگفتہ کی جان چھڑوائی۔ رفیق کی درخواست پر بصیرپورپولیس نے مقدمہ درج کرلیا۔