ڈولفن نے ملزم کے فرار کی کوشش ناکام بنادی ، چھری برآمد
لاہور(کرائم رپورٹر)شاہدرہ کے علاقے میں گھریلو ناچاکی پر شوہر نے بیوی کو چھری کے وار کر کے شدید زخمی کر دیا۔اطلاع ملنے پر ڈولفن ٹیم نے قاتلانہ حملے میں ملوث ملزم کو گرفتار کر کے تھانے منتقل کر دیا۔ ترجمان کے مطابق شاہدرہ کے رہائشی 45 سالہ امجد علی نے گھریلو ناچاکی پر 38 سالہ ساجدہ کو چھریوں کے وار کر کے زخمی کر دیا ،اس دوران ڈولفن ٹیم 15 کی کال پر موقع پر پہنچ گئی جس کو دیکھ کر ملزم نے فرار ہونے کی کوشش کی جسے ناکام بنا کر ملزم سے چھری برآمد کر کے اسے مزید قانونی کارروائی کے لیے تھانے منتقل کر دیا۔پولیس کا کہنا ہے کہ چھری کے وار سے خاتون کے منہ، گردن، پیٹ پر زخم آئے ہیں۔