خلع کی ڈگری دائر کرنے سے بیوی کا حق مہر ختم نہیں ہوتا: لاہور ہائیکورٹ

 ذہنی، زبانی اور معاشی تشدد بھی ظلم کے زمرے میں آتا ہے: جسٹس محسن اختر کیانی کے ریمارکس
لاہور(آئی این پی )لاہور ہائیکورٹ نے فیملی کورٹ کے خلاف شوہر کی درخواست مسترد کرتے ہوئے کہا  ذہنی، زبانی اور معاشی تشدد بھی ظلم کے زمرے میں آتا ہے۔لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس محسن اختر کیانی نے خلع سے متعلق کیس میں شوہر کی درخواست مسترد کرتے ہوئے فیملی کورٹ کا فیصلہ برقرار رکھا۔عدالت نے کہا کہ خلع کی ڈگری دائر کرنے سے بیوی کا حق مہر خودکار طور پر ختم نہیں ہوتا، شوہر کی طرف سے ظلم ثابت ہونے پر بیوی حق مہر کی حقدار ہوگی،