ریسکیو ٹیموں نے زخمیوں اور دم توڑنے والے شاہد کی لاش کو ملبے سے نکال لیا
اوکاڑہ(خصوصی رپورٹ)اوکاڑہ کے علاقہ شیر گڑھ روڈ پر پولٹری فارم کی عمارت مرمت کے دوران اچانک گر گئی،مبینہ طور پر 6 مزدور ملبے تلے دب گئے،جن میں سے ایک مزدور جاں بحق، 5 شدید زخمی ہوگئے۔ حادثے کی اطلاع ملتے ہی ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ظفر اقبال 22 ریسکیوئرز اور جدید مشینری کے ہمراہ جبکہ اے سی رینالہ اور پولیس کی نفری بھی جائے حادثہ پر پہنچ گئی۔ریسکیوٹیموں نیملبے تلے دبے مزدوروں کو باہر نکالا جن میں سے ایک مزدور 35 سالہ شاہد جاں بحق ہوگیا، جس کی لاش اور زخمی 5 مزدوروں 28 سالہ شعیب،42 سالہ عباس،32سالہ عرفان55،سالہ اکرم اور 30 سالہ رمضان کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔