اے ایس آئی عظیم شاہد نے رشوت کی وصولی کے بعد ملزموں کو چھوڑ دیا تھا
لاہور(کرائم رپورٹر)شفیق آباد میں پولیس اہلکار کی جانب سے رشوت لے کر چوروں کو چھوڑ دینے کے واقعے کے بعد فوری کارروائی کرتے ہوئے تھانیدار عظیم کو گرفتار کرلیا گیا اور اس کے خلاف مقدمہ درج کر دیا گیا ہے۔ذرائع کے مطابق اے ایس آئی عظیم شاہد بتی چوک میں رکشہ سوار ملزمان کو روکنے کے دوران عثمان نامی ملزم سے رشوت لے کر چوری شدہ کمپیوٹرز سمیت ملزمان کو چھوڑ دیا۔ اس اقدام کے بعد سب انسپکٹر فاروق نے اے ایس آئی عظیم شاہد کے خلاف مدعیت میں مقدمہ درج کروایا ہے۔تھانہ انتظامیہ کا کہنا ہے کہ قانون کے مطابق رشوت لینے والے اہلکار کے خلاف فوری اور سخت کارروائی کی جائے گی تاکہ مستقبل میں ایسے واقعات کی روک تھام کی جا سکے۔