خاتون سے رشوت ، تھانیدار سوا سال بعد گرفتار

 واقعہ کا مقدمہ 6 ماہ پہلے درج ، ملزم چند دن پہلے ریٹائر ہوا تھا،، سرکل آفیسر اینٹی کرپشن محمد کاشف ہاشمی نے الزام ثابت ہونے پر گرفتار کیا
پاکپتن(خصوصی رپورٹ) تھانیدار کو خاتون پر تشدد کے مقدمہ میں رشوت لینا مہنگا پڑ گیا،اینٹی کرپشن حکام نے واقعہ کے 1سال 3 ماہ بعد تھانیدار کوگرفتار کرلیا، واقعہ کا مقدمہ 6 ماہ پہلے درج ہوا تھا، ملزم چند دن پہلے ریٹائر ہوا تھا، واقعہ کی تفتیش جاری تھی، سرکل آفیسر اینٹی کرپشن محمد کاشف ہاشمی نے الزام ثابت ہونے پر گرفتار کیا۔