برائلر گوشت کی قیمت میں 22 روپے اضافہ، مٹن اور بیف بھی مہنگے

برائلر گوشت کی قیمت میں 22 روپے اضافہ، مٹن اور بیف بھی مہنگے

آج برائلر گوشت کی قیمت میں 22 روپے فی کلوگرام اضافہ کر دیا گیا ہے، جس کے بعد اس کی قیمت 526 روپے فی کلوگرام ہو گئی ہے۔

دوسری جانب مٹن اور بیف کی قیمتیں بھی بڑھ گئی ہیں۔ مارکیٹ میں مٹن 2800 روپے اور بیف 1200 روپے فی کلوگرام فروخت ہو رہا ہے، جبکہ سرکاری نرخ مٹن 1600 روپے اور بیف 800 روپے فی کلوگرام مقرر ہیں۔