لاہور: غریب طبقے کے لیے مرغی، بیف اور مٹن روزمرہ میں خریدنا مشکل ہو گیا ہے، کیونکہ مارکیٹ میں گوشت کی قیمتیں سرکاری نرخوں سے کہیں زیادہ ہیں۔
ذرائع کے مطابق مارکیٹ میں:
مرغی کا گوشت 511 روپے فی کلو
بیف 1200 سے 1400 روپے فی کلو
مٹن 2800 روپے فی کلو
فروخت ہو رہا ہے، حالانکہ سرکاری قیمتیں مٹن کے لیے 1600 روپے فی کلو اور بیف کے لیے 800 روپے فی کلو مقرر کی گئی ہیں۔ضلعی انتظامیہ اب تک گراں فروشی کو روکنے میں ناکام رہی، جس پر شہریوں نے وزیر اعلیٰ پنجاب سے فوری ایکشن کا مطالبہ کر دیا ہے۔